Mushkil Ka Mutazad Aur Mutradif | مُشکل کا متضاد اور مترادف

Mushkil Ka Mutazad Aur Mutradif | مُشکل کا متضاد اور مترادف

 

Mushkil Ka Mutazad Aur Mutradif

لفظ مُشکل اردو زبان کا ایک ایسا لفظ ہے جس کا استعمال ہم سب بہت زیادہ کرتے ہیں۔ سکول، کالج، دفتر اور گھر سے لے کر ایک چھوٹی سی دُکان تک یہ لفظ ہر جگہ ہر روز استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن اگر کسی سے لفظ مُشکل کا متضاد یا مترادف پوچھا جائے تو بہت سے لوگ اس کا درست جواب نہیں دے پاتے۔ یہ مضمون اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کرے گا۔ اس مضمون میں آپ لفظ مُشکل کے متضاد اور مترادف کے متعلق پڑھیں گے بھی اور ان کو جملوں میں استعمال کرنا بھی سیکھیں گے۔


مُشکل کا متضاد اور مترادف

مُشکل کا متضاد

لفظ Lafz متضاد Mutazad
مُشکل Mushkil آسان Aasan

مُشکل کا مترادف

لفظ Lafz مترادف Mutradif
مُشکل Mushkil دُشوار Dushwar

لفظ مُشکل کے دیگر مترادف الفاظ

(Sakht) سخت

(Kathin) کٹھن

(Pecheeda) پیچیدہ

لفظ مشکل کا مطلب کیا ہے؟

لفظ "مشکل" کا مطلب ہے ایسا کام یا صورتِ حال جسے کرنا یا سمجھنا آسان نہ ہو۔

لفظ مشکل کا متضاد کیا ہے؟

لفظ مشکل کا متضاد لفظ آسان ہے۔

مشکل کا مترادف کیا ہے؟

مشکل کا مترادف دُشوار ہے۔

(Mushkil Ke Jumlay) مشکل کے جملے

یہ سوال بہت مشکل ہے۔

Yeh sawal bohat mushkil hai.

مجھے یہ کام مشکل لگتا ہے۔

Mujhe yeh kaam mushkil lagta hai.

(Aasan Ke Jumlay) آسان کے جملے

یہ سوال بہت آسان ہے۔

Yeh sawal bohat aasan hai.

مجھے یہ کام آسان لگتا ہے۔

Mujhe yeh kaam aasan lagta hai.

(Dushwar Ke Jumlay) دُشوار کے جملے

پہاڑ پر چڑھنا ایک دُشوار کام ہے۔

Pahar par charna ek dushwar kaam hai.

یہ کام بہت دُشوار ہے۔

Yeh kaam bohat dushwar hai.

:نتیجہ

مُشکل اور آسان دونوں الفاظ ایک دوسرے کے اُلٹ ہیں۔ اس لیے لفظ "آسان" کو مُشکل کے متضاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح مُشکل اور دُشوار دونوں الفاظ تقریباً ایک ہی مطلب ظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے لفظ "دُشوار" کو مُشکل کے مترادف کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تینوں روز مرہ کی گفتگوں میں استعمال ہونے والے الفاظ ہیں۔

Sust Ka Mutazad Aur Mutradif Kya Hai? | سُست کا متضاد اور مترادف