Wahid Aur Jama Kise Kehte Hain? | واحد اور جمع کسے کہتے ہیں؟

Wahid Aur Jama Kise Kehte Hain? | واحد اور جمع کسے کہتے ہیں؟

 

Wahid Aur Jama Kise Kehte Hain

درست زبان بولنے اور لکھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کسی لفظ کا واحد کیا ہے اور اس کی جمع کس طرح بنائی جاتی ہے۔ اس مضمون میں ہم واحد اور جمع کی تعریف کے ساتھ ساتھ واحد سے جمع بنانے کے اہم قواعد کو آسان الفاظ اور مثالوں کے ذریعے سمجھیں گے۔

واحد کی تعریف

اردو گرامر میں اُس اسم کو واحد کہا جاتا ہے جو ایک شخص، ایک چیز یا ایک جگہ کو ظاہر کرتا ہو۔

واحد کا مطلب ہوتا ہے ایک، اکیلا یا تنہا۔ یہ تعداد کے لحاظ سے ایک ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

:مثالیں

لڑکا

پردہ

جمع کی تعریف

جمع کا معنی ہوتا ہے جمع کرنا، اکٹھا کرنا یا جمع ہونا۔ اردو گرامر میں اُس اسم کو جمع کہا جاتا ہے جو ایک سے زیادہ اشخاص، چیزوں یا جگہوں کو ظاہر کرتا ہو۔

:مثالیں

لڑکے

پردے

واحد سے جمع بنانے کے قاعدے

١۔ وہ مذکر اسم جس کے آخر میں الف (ا) ہو، اس کی جمع بنانے کے لیے "الف" کی جگہ "ے" کو لگا دیا جاتا ہے۔

:مثالیں

لڑکا سے لڑکے

بیٹا سے بیٹے

٢۔ وہ اسم جو کسی رشتے کا نام ہو یا کسی لقب یا خطاب کے طور پر استعمال ہوتا ہو، اس کے آخر میں آنے والا "الف" واحد اور جمع دونوں حالتوں میں قائم رہتا ہے۔

:مثالیں

دادا

تایا

نانا

٣۔ وہ مذکر اسم جس کے آخر میں "ں" آتا ہے، اس کی جمع بنانے کے لیے "ں" کو ختم کر کے "یں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثال

دھواں سے دھویں

٤۔ وہ مؤنث اسم جس کے آخر میں "ی" آتی ہے، اس کی جمع بنانے کے لیے "ی" کو ہٹا کر "اں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثالیں

لڑکی سے لڑکیاں

کہانی سے کہانیاں

٥۔ وہ مؤنث اسم جس کے آخر میں "یا" آتا ہو، اس کی جمع بنانے کے لیے آخری "الف" کو ہٹا کر "اں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثالیں

کتیا سے کتیاں

بندریا سے بندریاں

٦۔ وہ مؤنث اسم جس کے آخر میں "ی" نہ ہوتی ہو، اس کی جمع بنانے کے لیے صرف "یں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثالیں

میز سے میزیں

عورت سے عورتیں

نوٹ: لیکن اگر ایسا مؤنث اسم "الف" یا "ہ" پر ختم ہوتا ہو تو "آئیں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثال

خالہ سے خالائیں

٧۔ وہ مؤنث اسم جس کے آخر میں "ں" آتا ہو، اس کی جمع بنانے کے لیے "ں" کو ہٹا کر "یں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثال

جوں سے جویں

نوٹ: اگر "ں" سے پہلے "الف" ہو تو "آئیں" کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

:مثال

ماں سے مائیں

٧۔ وہ مؤنث اسم جس کے آخر میں "ء" اور "ے" یعنی "ئے" ہو، اس کی جمع بنانے کے لیے "ے" کو ہٹا کر "یں" لگا دیتے ہیں۔

:مثال

گائے سے گائیں

:نتیجہ

ان قواعد کی مدد سے آپ اردو زبان کے واحد الفاظ کو آسانی سے جمع میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان اصولوں کو مثالوں کے ساتھ یاد کر لیں تو واحد اور جمع کی پہچان اور ان کا درست استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔

Tazkeer o Tanees Kya Hai? | تزکیر و تانیث کیا ہے؟