Sabqay Aur Lahqay Kya Hote Hain? | سابقے اور لاحقے کیا ہوتے ہیں؟

Sabqay Aur Lahqay Kya Hote Hain? | سابقے اور لاحقے کیا ہوتے ہیں؟

 

Sabqay Aur Lahqay Kya Hote Hain

اردو گرامر میں سابقے اور لاحقے وہ الفاظ یا حروف ہوتے ہیں جن کو کسی لفظ کے شروع یا آخر میں لگا کر اُس کے معنی میں تبدیلی پیدا کی جاتی ہے۔ یہ اردو گرامر کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

سابقے کیا ہوتے ہیں؟

سابقے وہ الفاظ ہوتے ہیں جن کو کسی لفظ کے شروع میں لگایا جاتا ہے۔ یہ لفظ کے معنی کو تبدیل کر دیتے ہیں۔


سابقہ کی تعریف

وہ لفظ جس کو کسی دوسرے لفظ کے شروع میں لگایا جاتا ہے، اس کو سابقہ کہا جاتا ہے۔

:مثال

بے ایمان

بے روزگار

ان الفاظ میں "بے" سابقہ ہے۔

اردو زبان میں استعمال ہونے والے سابقے

:اردو زبان میں استعمال ہونے والے کچھ عام اور اہم سابقے یہ ہیں

لا

با

بے

کم

خوش

نا

بد

سر

ہم

ایسے الفاظ جو سابقہ لگانے کے بعد بنتے ہیں

یہ وہ تمام الفاظ ہیں جن کے شروع میں سابقہ لگا ہوا ہے۔

بے ایمان

بے روزگار

بے وجہ

کم عقل

کمزور

کم قیمت

خوش قسمت

خوش خبری

خوش حال

ناپسند

ناسمجھ

ناممکن

بدنام

بدقسمت

بداخلاق

سردار

سرکار

سرزمین

ہم سفر

ہمدرد

ہم جولی

لاحقے کیا ہوتے ہیں؟

لاحقے وہ حروف یا الفاظ ہوتے ہیں جو کسی لفظ کے آخر میں لگائے جاتے ہیں۔ لاحقے اُس لفظ کے معنی میں اضافہ کرتے ہیں یا تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔

لاحقہ کی تعریف

وہ لفظ جس کو کسی دوسرے لفظ کے آخر میں لگایا جاتا ہے، اس کو لاحقہ کہا جاتا ہے۔

:مثال

ایماندار

دکاندار

ان الفاظ میں "دار" لاحقہ ہے۔

اردو میں استعمال ہونے والے لاحقے

:اردو زبان میں استعمال ہونے والے کچھ عام اور مشہور لاحقے یہ ہیں

دار

گر

ی

والا

انہ

ش

ین

ایسے الفاظ جو لاحقہ لگانے کے بعد بنتے ہیں

یہ وہ تمام الفاظ ہیں جن کے آخر میں لاحقہ لگا ہوا ہے۔

ایماندار

دکاندار

ذمہ دار

کاریگر

جادوگر

بازیگر

دہلی

لڑکی

روشنی

گھر والا

دودھ والا

دل والا

مردانہ

روزانہ

دوستانہ

کوشش

سازش

فرمائش

سلاطین

مساکین

اہمیت

سابقے اور لاحقے اردو زبان کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کی مدد سے ہم نئے الفاظ بنانا اور ان کے معنی سمجھنا سیکھتے ہیں۔ سابقوں اور لاحقوں کا درست استعمال بولنے، لکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

:نتیجہ

سابقے اور لاحقے الفاظ کے معنی میں تبدیلی یا اضافہ پیدا کرتے ہیں۔ سابقہ کسی لفظ کے شروع میں جبکہ لاحقہ اس کے آخر میں لگایا جاتا ہے۔ ان کی درست پہچان اور استعمال سے نہ صرف الفاظ کے معنی بہتر انداز میں سمجھے جا سکتے ہیں بلکہ بولنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی مضبوط ہوتی ہے۔ اس لیے ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ سابقوں اور لاحقوں کو اچھی طرح سمجھے اور اپنی روزمرہ تحریر و گفتگو میں ان کا درست استعمال کرے۔


Afaal Muawin Kise Kehte Hain? | افعال معاون کسے کہتے ہیں؟