جیسا
کہ آپ پڑھ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ اسمِ ضمیر، اسمِ معرفہ کی ایک قسم ہے۔ اس صفحے
پر آپ اسمِ ضمیر کی اقسام کے متعلق تفصیل کے ساتھ پڑھیں گے۔
اسمِ ضمیر کی تعریف
وہ
اسم جو کسی دوسرے
اسم کی جگہ استعمال
کیا جائے، اس کو
اسمِ ضمیر کہا جاتا
ہے۔ جیسے: وہ، تم،
تو وغیرہ۔
اسمِ ضمیر کی اقسام کونسی ہیں؟
:اسمِ
ضمیر کی درج ذیل
اقسام ہیں
١۔
ضمیرِ فاعلی
٢۔
ضمیرِ مفعولی
٣۔
ضمیرِ اضافی
ضمیر فاعلی کسے کہتے ہیں؟
وہ
ضمیر جو پہلے کسی
فعل کا فاعل رہی
ہو، اس کو ضمیرِ
فاعلی کہا جاتا ہے۔
:مثالیں
وہ
تو
تم
ضمیر مفعولی کسے کہتے ہیں؟
وہ
ضمیر جو مفعول کی
جگہ استعمال ہوتی ہے،
اس کو ضمیرِ مفعولی
کہا جاتا ہے۔
:مثالیں
اُسے
تجھے
مجھے
ضمیر اضافی کسے کہتے ہیں؟
ایک
ایسا ضمیر جو کسی
اسم کے ساتھ مل
کر اس کا کسی
دوسرے اسم کے ساتھ
تعلق ظاہر کرے، اس
کو ضمیرِ اضافی کہا
جاتا ہے۔
:مثالیں
میرا
میری
ہمارا
:نتیجہ
اس
مضمون میں آپ نے
اسمِ ضمیر کی تعریف
اور اس کی تمام
اقسام کے بارے میں
پڑھا۔ آپ نے جانا
کہ اسمِ ضمیر کی
تین اقسام ہیں: ضمیرِ
فاعلی، ضمیرِ مفعولی اور
ضمیرِ اضافی۔ امید ہے
کہ اب آپ کے
لیے اسمِ ضمیر کی
اقسام کو سمجھنا آسان
ہو گیا ہوگا۔
