Ism e Marfa Ki Iqsam Konsi Hain? | اسم معرفہ کی تمام اقسام

 

Ism e Marfa Ki Iqsam Konsi Hain

اسمِ معرفہ کی تعریف

اردو گرامر میں، کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کے نام کو اسمِ معرفہ کہا جاتا ہے۔ اس کو اسمِ خاص بھی کہا جاتا ہے۔

اسمِ معرفہ کی اقسام کونسی ہیں؟

:اسمِ معرفہ کی یہ اقسام ہیں

١۔ اسمِ علم

٢۔ اسمِ ضمیر

٣۔ اسمِ اشارہ

٤۔ اسمِ موصول

اسم علم کسے کہتے ہیں؟

اسمِ علم وہ اسم ہے جو کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کے خاص نام کو ظاہر کرے۔

:اسمِ علم کی مثالیں

غالب

شاعرِ مشرق

اسمِ علم کی اقسام

:اسمِ علم کی یہ اقسام ہیں

١۔ خطاب

٢۔ لقب

٣۔ تخلص

٤۔ کنیت

٥۔ عرف

اسم ضمیر کسے کہتے ہیں؟

وہ اسم جو کسی دوسرے اسم کی جگہ استعمال کیا جائے، اس کو اسمِ ضمیر کہا جاتا ہے۔ جیسے: وہ، تم، تو وغیرہ۔


تحریر یا تقریر میں ایک ہی نام کو بار بار لانا مناسب نہیں سمجھا جاتا، اس لیے اسمِ ضمیر کو استعمال کیا جاتا ہے۔

:اسمِ ضمیر کی مثال

نواز آیا اور نماز پڑھ کر وہ چلا گیا۔

اس مثال میں "وہ" کا لفظ اسمِ ضمیر ہے کیونکہ یہ "نواز" کی جگہ استعمال ہوا ہے۔

اسمِ ضمیر کی اقسام

:اسمِ ضمیر کی یہ اقسام ہیں

١۔ ضمیرِ فاعلی

٢۔ ضمیرِ مفعولی

٣۔ ضمیرِ اضافی

اسم اشارہ کسے کہتے ہیں؟

وہ لفظ جو اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے، اسے اسمِ اشارہ کہا جاتا ہے۔ جیسے کہ "وہ" اور "یہ" وغیرہ۔

اشارے دو طرح کے ہوتے ہیں، یعنی قریب کا اشارہ اور دور کا اشارہ۔ "یہ" کو قریب کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور دور کے لیے "وہ" استعمال کیا جاتا ہے۔

:اسمِ اشارہ کی مثال

یہ کتاب کس کی ہے؟

اس مثال میں لفظ "یہ" اسمِ اشارہ ہے۔

اسم موصول کسے کہتے ہیں؟

ایک ایسا اسم جسے جب تک کسی جملے کے ساتھ نہ لگایا جائے، اس کا معنی سمجھ میں نہ آئے، اس کو اسمِ موصول کہا جاتا ہے۔ جیسے کہ

جو

کوئی

جسے

جس

جو کچھ

اسمِ موصول کو گرامر میں ضمیرِ موصولہ بھی کہا جاتا ہے۔

:اسمِ موصول کی مثال

جس نے چوری کی تھی، وہ پکڑا گیا۔

اس جملے میں لفظ "جس" اسمِ موصول ہے۔

:نتیجہ

اسمِ معرفہ اردو گرامر کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس مضمون میں ہم نے اسمِ معرفہ کی تعریف اور اس کی چار بنیادی اقسام یعنی اسمِ علم، اسمِ ضمیر، اسمِ اشارہ اور اسمِ موصول کے بارے میں تفصیل سے جانا۔ امید ہے کہ اب آپ اسمِ معرفہ اور اس کی تمام اقسام کو مکمل طور پر سمجھ گئے ہوں گے اور انہیں اپنی تحریر اور روزمرہ گفتگو میں درست طریقے سے استعمال کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں

اسم کسے کہتے ہیں اور اسم کی اقسام کونسی ہیں؟

اسم نکرہ کی اقسام کونسی ہیں؟

اسمِ علم کی اقسام کونسی ہیں؟