اسمِ نکرہ کی تعریف
اردو
گرامر میں، کسی عام
شخص، کسی عام جگہ
اور کسی عام چیز
کے نام کو اسمِ
نکرہ کہا جاتا ہے۔
اسمِ نکرہ کو اسمِ
عام بھی کہا جاتا
ہے۔
اسمِ نکرہ کی اقسام کونسی ہیں؟
:اسمِ
نکرہ کی درج ذیل
اقسام ہیں
١۔
اسمِ آلہ
٢۔
اسمِ صوت
٣۔
اسمِ مصغر
٤۔
اسمِ مکبر
٥۔
اسمِ ظرف
اسمِ آلہ کسے کہتے ہیں؟
ایسا
اسمِ نکرہ جو کسی
اوزار یا ہتھیار کو
ظاہر کرے، اسے اسمِ
آلہ کہا جاتا ہے۔
:اسمِ
آلہ کی مثالیں
چاقو
چھری
تلوار
اسمِ صوت کسے کہتے ہیں؟
وہ
اسمِ نکرہ جو کسی
آواز کو ظاہر کرے،
اس کو اسمِ صوت
کہا جاتا ہے۔
:اسمِ
صوت کی مثالیں
کُو
کُو
ٹپ
ٹپ
اسمِ مصغر کسے کہتے ہیں؟
وہ
اسمِ نکرہ جو کسی
چیز کے چھوٹے پن
کو ظاہر کرے، اس
کو اسمِ مصغر کہا
جاتا ہے۔
:اسمِ
مصغر کی مثالیں
باغیچہ
پیالی
اسمِ مکبر کسے کہتے ہیں؟
وہ
اسمِ نکرہ جو کسی
چیز کے بڑے پن
کو ظاہر کرے، اس
کو اسمِ مکبر کہا
جاتا ہے۔
:اسمِ
مکبر کی مثالیں
شہنشاہ
شاہکار
اسمِ ظرف کسے کہتے ہیں؟
ایسا
اسمِ نکرہ جس سے
کوئی جگہ یا وقت
ظاہر ہو، اس کو
اسمِ ظرف کہا جاتا
ہے۔
:اسمِ
ظرف کی مثالیں
سکول
آج
کل
اسمِ ظرف کی اقسام
:اسمِ
ظرف کی یہ اقسام
ہیں
١۔
اسمِ ظرفِ مکاں
٢۔
اسمِ ظرفِ زماں
اسمِ ظرفِ مکاں کسے کہتے ہیں؟
ایسا
اسمِ نکرہ جو کسی
جگہ کو ظاہر کرتا
ہو، اس کو اسمِ
ظرفِ مکاں کہا جاتا
ہے۔ یعنی یہ کسی
مقام کو ظاہر کرتا
ہے۔
:اسمِ
ظرفِ مکاں کی مثالیں
مسجد
گھر
اسمِ ظرفِ زماں کسے کہتے ہیں؟
وہ
اسمِ نکرہ جو کسی
وقت کو ظاہر کرتا
ہو، اس کو اسمِ
ظرفِ زماں کہا جاتا
ہے۔
:اسمِ
ظرفِ زماں کی مثالیں
صبح
ہفتہ
:نتیجہ
اسمِ
نکرہ اردو گرامر کا
ایک اہم موضوع ہے۔
اسمِ نکرہ کی مختلف
اقسام ہیں جن میں
اسمِ آلہ، اسمِ صوت،
اسمِ مصغر، اسمِ مکبر
اور اسمِ ظرف شامل
ہیں۔ اسمِ ظرف کی
مزید دو اقسام اسمِ
ظرفِ مکاں اور اسمِ
ظرفِ زماں ہیں۔ ان
تمام اقسام کو مثالوں
کے ساتھ سمجھنے سے
اردو قواعد کو بہتر
طریقے سے سیکھنے میں
مدد ملتی ہے۔
