Ism Ki Saakht Ke Aitbaar Se Iqsam | اسم کی ساخت کے اعتبار سے تمام اقسام

 

Ism Ki Saakht Ke Aitbaar Se Iqsam

اب تک آپ اسم کے بارے میں تفصیل سے پڑھ اور جان چکے ہیں۔ اس صفحے پر آپ اسم کی ساخت کے اعتبار سے تمام اقسام کے بارے میں آسان الفاظ میں پڑھیں گے۔

اسم کی تعریف

اردو گرامر میں، اسم سے مراد کسی شخص، جگہ یا چیز کا نام ہوتا ہے۔

دوسرے الفاظ میں اسم سے مراد وہ لفظ ہے جو کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو ظاہر کرے۔ یہ یاد رکھیں کہ یہ چیز جاندار بھی ہو سکتی ہے اور بے جان بھی۔


:اسم کی مثالیں

لڑکی

کتاب

پہاڑ

پاکستان

یہ تمام الفاظ اسم ہیں کیونکہ یہ کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو ظاہر کرتے ہیں۔

اسم کی ساخت کے اعتبار سے اقسام

:اسم کی ساخت کے اعتبار سے درج ذیل اقسام ہیں

١۔ اسمِ جامد

٢۔ اسمِ مصدر

٣۔ اسمِ مشتق

اسم جامد کسے کہتے ہیں؟

اسمِ جامد سے مراد وہ اسم ہے جو نہ تو خود کسی دوسرے اسم سے بنا ہو اور نہ ہی اس سے کوئی دوسرا اسم بنتا ہو۔

:مثالیں

پہاڑ

پتھر

درخت

کُرسی

اسم مصدر کسے کہتے ہیں؟

اسمِ مصدر سے مراد وہ اسم ہے جو خود تو کسی لفظ سے نہ بنا ہو، لیکن اس سے بہت سے اسم اور فعل بنتے ہوں۔

:مثالیں

آنا

جانا

لکھنا

پڑھنا

اردو زبان میں کسی لفظ کے آخر میں "نا" ہونا مصدر کی ایک علامت ہے۔ لیکن کچھ الفاظ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے آخر میں "نا" ہوتا ہے، مگر وہ مصدر نہیں ہوتے۔

:مثالیں

نانا

پُرانا

کانا

ان تمام الفاظ کے آخر میں "نا" موجود ہے، لیکن یہ مصدر نہیں ہیں۔

اسمِ مصدر کی اقسام

:اسمِ مصدر کی درج ذیل اقسام ہیں

مصدرِ مفرد

مصدرِ مرکب

مصدرِ لازم

مصدرِ متعدی

اسم مُشتق کسے کہتے ہیں؟

وہ اسم جو خود تو مصدر سے بنا ہو، لیکن اس سے پھر کوئی دوسرا لفظ نہ بنتا ہو، اسے اسمِ مشتق کہا جاتا ہے۔

:جیسا کہ

لکھنا سے لکھنے والا (لکھنے والا)

لکھنا سے لکھا ہوا (لکھا ہوا)

لکھنا سے لکھنے والی (لکھنے والی)

لکھنا سے لکھتا ہوا (لکھتا ہوا)

یہ تمام الفاظ "لکھنا" سے بنے ہوئے ہیں، لیکن ان سے آگے کوئی دوسرا لفظ نہیں بنتا۔

اسمِ مشتق کی اقسام

:اسمِ مشتق کی درج ذیل اقسام ہیں

١۔ اسمِ فاعل

٢۔ اسمِ مفعول

٣۔ اسمِ حالیہ

٤۔ اسمِ حاصلِ مصدر

:نتیجہ

اس مضمون میں آپ نے اسم کی ساخت کے اعتبار سے جو اقسام ہیں اُن کے بارے میں پڑھا۔ آپ نے جانا کہ اسم کی ساخت کے اعتبار سے تین اقسام ہیں: اسمِ جامد، اسمِ مصدر اور اسمِ مشتق۔ امید ہے کہ اب آپ اسم اور اسم کی ساخت کے اعتبار سے تمام اقسام کو اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے۔

مزید پڑھیں

اسم اور معنی کے لحاظ سے اسم کی اقسام

اسم معرفہ اور اسم معرفہ کی اقسام

اسم نکرہ اور اسم نکرہ کی تمام اقسام