Rozmarra aur Muhawra | Matlab aur Farq | روزمرہ اور محاورہ

 

    
Rozmarra aur Muhawra

اردو زبان میں روزمرہ اور محاورے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہ نہ صرف گفتگو کو آسان بناتے ہیں بلکہ خوبصورت اور اثر دار بھی بناتے ہیں۔ اس مضمون میں آپ روزمرہ اور محاورے کا مطلب، ان دونوں میں فرق، اور چند مشہور محاورے مثالوں کے ساتھ پڑھیں گے۔


(Rozmara) روزمرہ

اردو گرامر میں روزمرہ کا مطلب "روزانہ کی بول چال" یا "عام گفتگولیا جاتا ہے۔ یہ وہ جملے ہوتے ہیں جو لوگ آپس میں عام طور پر بات کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ روزمرہ میں الفاظ کو ان کے اصلی مطلب کے حساب سے استعمال کیا جاتا ہے۔

:مثال

مجھے بھوک لگی ہے۔

(Muhawra) محاورہ

دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا ایسا مجموعہ جو لفظوں کے اصلی مطلب سے ہٹ کر ایک الگ، مجازی مطلب ظاہر کرتا ہو اس کو محاورہ کہا جاتا ہے۔

:مثال

آنکھوں کا تارہ ہونا" کا مطلب ہے "بہت پیارا ہونا"۔"

روزمرہ اور محاورے میں بنیادی فرق

ان دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ روزمرہ میں الفاظ کا اصلی مطلب ہوتا ہے اور محاورے میں الفاظ کا مجازی یا اشاراتی مطلب ہوتا ہے۔

آسان الفاظ میں، روزمرہ عام بول چال ہے اور محاورے زبان کو خوبصورت اور اثر دار بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

چند اہم محاورے مطلب اور جملے کے ساتھ

آبرو خاک میں ملانا *

 :مطلب

ذلیل کرنا

:جملہ

اکرم نے اپنے بزرگوں کی آبرو خاک میں ملا دی ہے۔

آگ بگولا ہونا *

:مطلب

بہت غصے میں آنا

:جملہ

عمران میری بات سنتے ہی آگ بگولا ہو گیا۔

باغ باغ ہونا *

:مطلب

بہت زیادہ خوش ہونا

:جملہ

صحت ٹھیک ہونے کی خبر سن کر اکرم کا دل باغ باغ ہو گیا۔

پانی پھیر دینا *

:مطلب

برباد کر دینا

:جملہ

علی نے عمران کے کیے پر پانی پھیر دیا۔

تین پانچ کرنا *

:مطلب

جھگڑا کرنا

:جملہ

وہ پیسے واپس نہیں دینا چاہتا تھا اس لیے ہی تین پانچ کر رہا تھا۔

:نتیجہ

اردو زبان کو درست اور بااثر طریقے سے بولنے یا لکھنے کے لیے ان دونوں کے بنیادی فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔ اگر ہم اپنی تحریر اور تقریر میں روزمرہ اور محاوروں کا صحیح استعمال کریں، تو نہ صرف ہم اپنی بات کو زیادہ جاندار بنا سکتے ہیں بلکہ اردو زبان کے حسن کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

Lafz Ki Tareef Aur Lafz Ki Iqsam | لفظ کی تعریف اور اقسام

Post a Comment

0 Comments