Jumla Banane Ka Tarika Kya Hai? | جملہ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

Jumla Banane Ka Tarika Kya Hai? | جملہ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

 

Jumla Banane Ka Tarika Kya Hai

اردو میں جملہ بنانے کے لیے الفاظ کو ایسی ترتیب سے لکھا یا بولا جاتا ہے کہ مکمل بات سمجھ میں آ جائے۔ ایک اچھے جملے میں عام طور پر فاعل، فعل اور ضرورت کے مطابق مفعول شامل ہوتا ہے۔


جملے کے بنیادی حصے

جملے کے بنیادی حصے یہ ہیں۔

١۔ فاعل

کام کرنے والے کو فاعل کہتے ہیں۔

:مثال

علی کتاب پڑھ رہا ہے۔

اس جملے میں "علی" فاعل ہے۔

٢۔ فعل

کام کو فعل کہا جاتا ہے۔

:مثال

علی کتاب پڑھ رہا ہے۔

اس جملے میں "پڑھنا" فعل ہے۔

٣۔ مفعول

جس پر کام کیا جائے اسے مفعول کہتے ہیں۔

:مثال

علی کتاب پڑھ رہا ہے۔

اس جملے میں "کتاب" مفعول ہے۔

جملہ بنانے کا آسان طریقہ

١۔ فاعل لکھیں

جملہ بنانے کے لیے سب سے پہلے یہ لکھیں یا بتائیں کہ کام کون کر رہا ہے۔

:مثال

علی

٢۔ مفعول شامل کریں

اگر ضرورت ہو تو فاعل کے بعد جملے میں مفعول شامل کریں۔ مطلب یہ بتائیں کہ کام کس چیز پر ہو رہا ہے۔

:مثال

کتاب

٣۔ فعل لکھیں یا بتائیں

فاعل اور مفعول بتانے کے بعد آخر میں فعل ظاہر کریں۔ مطلب یہ بتائیں کہ کام کیا ہو رہا ہے۔

:مثال

پڑھ رہا ہے۔

اس طرح ایک مکمل جملہ بن گیا۔ علی کتاب پڑھ رہا ہے۔

اچھے جملے کی خصوصیات کیا ہیں؟

١۔ جملہ مکمل معنی دیتا ہو۔

٢۔ الفاظ ترتیب سے ہوں۔

٣۔ گرامر درست ہو۔

٤۔ پڑھنے والا آسانی سے سمجھ جائے۔

جملہ بناتے وقت کی جانے والی غلطیاں کونسی ہیں؟

١۔ الفاظ کی ترتیب درست نہ رکھنا۔

٢۔ فعل کو فاعل کے مطابق استعمال نہ کرنا۔

٣۔ مذکر اور مونث کا غلط استعمال کرنا۔

٤۔ جملے میں ضروری الفاظ چھوڑ دینا۔

٥۔ غیر ضروری الفاظ شامل کر دینا۔

٦۔ املا کی غلطیاں کرنا۔

٧۔ رموزِ اوقاف جیسے مکمل وقفہ (۔) یا سوالیہ نشان (؟) کا درست استعمال نہ کرنا۔

٨۔ جملے کا مفہوم واضح نہ رکھنا۔

٩۔ زمانے (ماضی، حال یا مستقبل) کا غلط استعمال کرنا۔

جملے بنانے کی مشق

:نیچے دیے گئے الفاظ سے جملے بنائیں

لڑکا

استاد

بازار

کتاب

پانی

:نتیجہ

جملہ بنانے کے لیے الفاظ کو صحیح ترتیب سے اس طرح ملایا جاتا ہے کہ مکمل بات سمجھ آ جائے۔ عام طور پر فاعل، مفعول اور فعل کو ملا کر آسانی سے جملہ بنایا جا سکتا ہے۔ مسلسل مشق سے جملے بنانے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔ شروع میں چھوٹے اور آسان جملے بنانے کی مشق کریں۔

Jumla Kya Hota Hai Aur Is Ki Iqsam Konsi Hain? | جملہ اور اس کی اقسام